بھوپال میں حضرت محمد(ص) كی مدح میں مجموعہ اشعار كی اشاعت

IQNA

بھوپال میں حضرت محمد(ص) كی مدح میں مجموعہ اشعار كی اشاعت

13:14 - November 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1846233
بين الاقوامی گروپ: انڈين شاعر "اقتدار احمد صديقی" كے حضرت محمد(ص) كی مدح میں اشعار كا مجموعہ ۶ نومبر كو ہندوستان كے شہر بھوپال میں زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آ گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "ummid" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اشعار كے اس مجموعے كا نام "نغمات فردوس" ہے اور علوم صيفیہ يونيورسٹی كے سجاد ہال میں اس كی رونمائی كی تقريب منعقد ہوئی ہے جس میں ہندوستان كے ادب كے اساتذہ اور شعراء نے شركت كی ہے۔
اقتدار احمد ہندوستان كے شہر "ديوبند" كے دارالعلوم كے تعليم يافتہ ہیں اور اس وقت وہ علوم صيفیہ يونيورسٹی میں فزكس كے استاد ہیں اور انہوں نے اس پروگرام میں شركت كر كے اس كے بارے میں تقرير كی ہے۔
488819

نظرات بینندگان
captcha