بيلجيئم كا اسلامی مطالعاتی انسٹیٹيوٹ میں طلباء كا داخلہ

IQNA

بيلجيئم كا اسلامی مطالعاتی انسٹیٹيوٹ میں طلباء كا داخلہ

13:14 - November 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1846235
بين الاقوامی گروپ: بيلجيئم كا اسلامی مطالعاتی انسٹیٹيوٹ (I.E.I)۲۰۱۰ء كے تعليمی سال كے لیے دينی معارف اور ہيومينیٹز سے مربوط سبجيكٹ میں طلباء كو داخلہ دے رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے I.E.I كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس تعليمی كورس كے انعقاد كا مقصد مسلمان جوانوں كے درميان اسلامی اقدار كا فروغ اور معاشرے كی مشكلات كو حل كرنے كے لیے طلباء كی صلاحيتوں كو اجاگر كرنا ہے۔
اس كورس كی مدت ۱۵۰۰ گھنٹے ہے اور كورس كے اختتام پر طلباء تھسيز لكھیں گے اور آخر میں "الہيات" كے شعبہ میں سند دريافت كریں گے۔
489051
نظرات بینندگان
captcha