پندرہویں بين الاقوامی قرآن وحديث اولمپك كے تحريری مقابلے كا اختتام

IQNA

پندرہویں بين الاقوامی قرآن وحديث اولمپك كے تحريری مقابلے كا اختتام

13:12 - November 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1846236
قرآنی سرگرمياں گروپ: انٹرنيشنل المصطفی(ص)يونيورسٹی كے پندرہویں بين الاقوامی قرآن و حديث اولمپك كے تحريری مقابلے اپنے اختتام كو پہنچے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق انٹرنيشنل المصطفی(ص)يونيورسٹی كے پندرہویں بين الاقوامی قرآن و حديث اولمپك كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے سربراہ حسين اسدی نے اولمپك كی نيوز كمیٹی سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس اولمپك كے تحريری حصے میں قرآنی اور حديثی تحريری مقابلے شامل ہیں جو ۴ نومبر سے ۷ نومبر تك اس يونيورسٹی كے زير كنٹرول تمام مدارس میں منعقد ہوئے ہیں جن میں ۲۵۰۰ سے زائد طلباء نے شركت كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اولمپك كا تحريری مقابلہ ايك مرحلے میں منعقد ہوا ہے جس میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے طلباء كو ۳ دسمبر كو پندرہویں بين الاقوامی قرآن و حديث اولمپك كی اختتامی تقريب میں انعامات سے نوازا جائے گا۔
489085

نظرات بینندگان
captcha