بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس فيسٹيول كی افتتاحی تقريب میں قطر كے وزير ثقافت و آرٹ وميراث كے نائب مبارك بن ناصر آل خليفہ، قطر میں ايرانی سفير سہرابی اور سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، افغانستان، برازيل، كيوبا، جاپان، چين قازقستان، جرمنی، اسپين، ونيزويلا، بيلجيئم، قطر كے تعليمی شہر كے سربراہ سيف الحجری، يونيورسٹيوں كے اساتذہ اور اس ملك میں مقيم ايرانيوں نے شركت كی ہے۔
اس فيسٹيول كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر احمدی نے كہا ہے كہ اس فيسٹيول كے انعقاد كا مقصد ايران كے موجودہ آرٹ اورثقافت كا تعارف كروانا ہے۔
ايرانی سفير سہرابی نے بھی اس پروگرام میں خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايران آرٹ كا مركز ہونے كے عنوان سے دنيا میں معروف ہے اور قطر كے ثقافتی عہديداروں اور ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون سے اس فيسٹيول كے انعقاد پر ہم بہت خوش ہیں۔
489065