كورين زبان كے واحد ترجمہ قرآن كريم پر نظرثانی كی ضرورت ہے

IQNA

كورين زبان كے واحد ترجمہ قرآن كريم پر نظرثانی كی ضرورت ہے

11:56 - November 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1846728
بين الاقوامی گروپ: اس وقت فقط كورين زبان میں ايك ترجمہ قرآن كريم موجود ہے كہ جو بہت پرانا ہے اور اس پر نظرثانی كرنے كی ضرورت ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "المسلم" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جنوبی كوريا كے دارالحكومت سيول كے اسلامی سنٹرز كے انچارج "منير احمد" نے ۷ نومبر كو ايك پريس كانفرنس میں كہا ہے كہ جنوبی كوريا میں مساجد اور اسلامی سنٹرز كی تعداد اور بہت كم ہے اور اس ملك میں اسلامی سكولوں كا ہونا مسلمانوں كے لیے بہت بڑا چيلنج بنا ہوا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ جنوبی كوريا كے مسلمانوں كے پاس كورين زبان میں فقہ وحديث اور اسلامی كتابیں فراہم نہیں ہیں اور ابھی تك كسی دينی كتاب كا كورين زبان میں ترجمہ نہیں ہوا ہے۔ منير احمد نے مزيد كہا كہ جنوبی كوريا میں اس وقت ۵۰ ہزار سے زائد محقق، دين اسلام كے بارے میں تحقيق كرنے میں مشغول ہیں كہ جن میں سے بہت سے محققين آخر میں اسلام قبول كر ليتے ہیں۔
489513
نظرات بینندگان
captcha