تركی كے صوبے "بينگول" میں تعليم قرآن سنٹر كا افتتاح

IQNA

تركی كے صوبے "بينگول" میں تعليم قرآن سنٹر كا افتتاح

12:47 - November 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1846784
بين الاقوامی گروپ: صوبہ بينگول كے گورنر ہاوس كی كوششوں سے ۸ نومبر كو اس صوبے كے شہر "سولہان" میں تعليم قرآن سنٹر كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ۷۳ medya كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس دينی سنٹر كی افتتاحی تقريب میں تركی كی وزارت مذہبی امور كے نمائندے، بينگول كے گورنر اور دينی اور مقامی حكام كی بہت زيادہ تعداد نے شركت كی ہے۔
بينگول كے گورنر "عرفان بالكانلی اوغلو" نے سولہان شہر كے مسلمانوں كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ قرآن كريم انسان كی روحانی بيماريوں كا علاج ہے اور قرآنی سنٹر ان تمام افراد كی پناہ گاہ ہے جو روحانی سكون كی تلاش اور مادی ودينوی مشكلات سے فارغ ہیں۔
اس پروگرام كے اختتام پر پروگرام كے شركاء كو قرآن كريم كا ہدیہ ديا گيا ہے۔
490100

نظرات بینندگان
captcha