امارات میں حفظ قرآن كريم كے طريقوں كا جائزہ لينے كے لیے سيمينار كا انعقاد

IQNA

امارات میں حفظ قرآن كريم كے طريقوں كا جائزہ لينے كے لیے سيمينار كا انعقاد

13:04 - November 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1847289
بين الاقوامی گروپ: دبئی كی انجمن "تحريك خواتين" كی كوششوں سے اور ادارہ مذہبی امور كے تعاون سے ۸ نومبر كو حفظ قرآن كريم كے طريقوں كا جائزہ لينے كے لیے ايك سيمينار منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كی "ملك فيصل" يونيورسٹی كے اسلامی تحقيقاتی علمی گروپ كے ركن "علی عبدالرحمن" نے اس سيمينار میں حفظ قرآن كريم كے مختلف طريقوں اور حفظ قرآن كے لیے جديد وسائل سے استفادہ كرنے كی ضرورت كے موضوع پر تقرير كی ہے۔
انہوں نے قرآن كريم كے حفاظ اور قراء كے اخلاق اور كردار كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ قرآن كريم كے حفاظ اور قراء كو قرآنی تعليمات كے مطابق اپنے اخلاق كو بہتر بنانا چاہیے اور وہ اپنے آپ كو اسلامی معاشروں كے لیے اخلاقی آئیڈيل قرار دیں۔
490246

نظرات بینندگان
captcha