بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كی "ملك فيصل" يونيورسٹی كے اسلامی تحقيقاتی علمی گروپ كے ركن "علی عبدالرحمن" نے اس سيمينار میں حفظ قرآن كريم كے مختلف طريقوں اور حفظ قرآن كے لیے جديد وسائل سے استفادہ كرنے كی ضرورت كے موضوع پر تقرير كی ہے۔
انہوں نے قرآن كريم كے حفاظ اور قراء كے اخلاق اور كردار كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ قرآن كريم كے حفاظ اور قراء كو قرآنی تعليمات كے مطابق اپنے اخلاق كو بہتر بنانا چاہیے اور وہ اپنے آپ كو اسلامی معاشروں كے لیے اخلاقی آئیڈيل قرار دیں۔
490246