قطر میں "غانم بن علی آل ثانی" نامی قومی قرآنی مقابلوں كے ابتدائی مرحلے كا آغاز

IQNA

قطر میں "غانم بن علی آل ثانی" نامی قومی قرآنی مقابلوں كے ابتدائی مرحلے كا آغاز

13:08 - November 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1847296
بين الاقوامی گروپ: قطر كے حفظ قرآن كريم سنٹرز میں ۸ نومبر كو "شيخ غانم بن علی بن عبداللہ آل ثانی" كے چوتھے قرآنی مقابلوں كا ابتدائی مرحلہ شروع ہوا ہے جو ۲۵ نومبر تك جاری رہیں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الرایہ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ان مقابلوں كے نگران "خالد بن محمد بن غانم آل ثانی" نے كہا ہے كہ یہ مقابلے حفظ قرآن كريم كے شعبے میں ہو رہے ہیں جن میں خواتين و حضرات شركت كر رہے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ مقابلے قطر كی وزارت اوقاف ومذہبی امور سے وابستہ حفظ قرآن كريم سنٹرز میں منعقد ہوں گے جو ۱۸ دن تك جاری رہیں گے اور ان ابتدائی مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد فائنل راؤنڈ میں شركت كریں گے۔
489997

نظرات بینندگان
captcha