بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جرمنی كی وزارت داخلہ كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں اس ملك كی اسلامی انجمنیں اور شخصيات نے شركت كی ہے۔
اس سيمينار كے اہم ترين موضوعات جرمنی كے سكولوں میں دين اسلام كی تعليم اور اس ملك میں اسلامی سنٹرز اور مساجد كی تعمير كا جائزہ لينا ے۔
جرمنی كے وزير داخلہ "ولفگانگ شوبيلہ" نے اس ملك كے سكولوں میں دين اسلام كی تعليم كی حمايت كرتے ہوئے كہا ہے كہ جرمنی كے سكولوں میں دين اسلام كی تعليم سے اس دين پر شدت پسندی كی نگاہ میں كمی واقع ہو گی۔ دوسری جانب جرمنی كی اسلامی انجمنوں نے اس ملك كے وزير داخلہ كے اس بيان پر خوشی كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس وقت اس ملك میں عيسائيت اور یہوديت كے مقابلے میں مسلمانوں سے اچھا برتاؤ نہیں كيا جاتا ہے۔ ليكن یہ پروگرام اس بارے میں صحيح اور درست حركت ہے۔
490095