بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "براثا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراق كے مولفين اور نامہ نگاروں كی يونين كی كوششوں اور آيت اللہ "سيد حسين اسماعيل صدر" كی سرپرستی میں ۹ نومبر كو كاظمين میں منعقد ہونے والے سيمينار میں تسامح كی ثقافت كی ترويج كی اہميت اور دہشتگردی اور شدت پسندی كو روكنے كے لیے دوستی اور محبت كی فضا قائم كرنے كی ضرورت پر زور ديا گيا ہے۔
عراق كے مولفين اور نامہ نگاروں كی يونين كی سربراہ "مريم الريس" نے اس پروگرام میں كہا ہے كہ اس سيمينار كا مقصد اسلامی معاشروں میں دہشت گردی اور شدت پسندی كی لہر كو روكنے كے لیے تبليغی اور سماجی سرگرميوں كو منظم كرنا ہے كيونكہ اس وقت عراق، افغانستان جيسے بعض اسلامی ممالك كے شہری سماجی اور نفسياتی مشكلات سے دچار ہیں۔
490658