لبنان میں قدس كے موضوع پر تصويری نمائش كا انعقاد

IQNA

لبنان میں قدس كے موضوع پر تصويری نمائش كا انعقاد

12:56 - November 11, 2009
خبر کا کوڈ: 1847795
فن وثقافت گروپ: فلسطين كے لیے بين الاقوامی ثقافتی نیٹ ورك، بين الاقوامی انسٹیٹيوٹ قدس اور ثقافتی جمعيت "الوفاق" كے تعاون سے لبنان كے شہر "طرابلس" میں "قدس كی ياد میں" كے موضوع پر ايك تصويری نمائش منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان نے فلسطينی خبررساں ايجنسی "وفا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۸ نومبر كو شروع ہونے والی یہ نمائش ۱۱ نومبر كو اختتام پذير ہو رہی ہے۔
اس نمائش كا مقصد قدس سے ہمدردی، بيت المقدس میں مقيم لوگوں كی امداد اور مسجد الاقصی كی حمايت كرنا ہے۔
اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں فلسطين اور لبنان كے انسٹیٹيوٹز اور مختلف تنظيموں كے نمائندوں، سياسی شخصيات منجملہ لبنان كے وزير اقتصاد و تجارت كے نمائندے مصطفی الحلوہ نے شركت كی ہے۔
فلسطين كے لیے بين الاقوامی ثقافتی نیٹ ورك كے انچارج نے اس پروگرام سے خطاب كے دوران قدس كی اہميت اور مختلف طريقوں سے اسكی حمايت كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
490960
نظرات بینندگان
captcha