دمشق میں "قدس، تاريخ اور تصاوير" كے موضوع پر نمائش كا انعقاد

IQNA

دمشق میں "قدس، تاريخ اور تصاوير" كے موضوع پر نمائش كا انعقاد

17:00 - November 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1848169
فن وثقافت گروپ: دمشق كی جمعيت "عاديات" كی كوششوں سے ۱۶ نومبر كو اس شہر كی آرئز يونين كے "الشعب" ہال میں "قدس، تاريخ اور تصاوير" كے موضوع پر ايك نمائش منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے اس ملك كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ نمائش "۲۰۰۹ء میں قدس دنيائے عرب كا ثقافتی دارالحكومت" كی مناسبت سے دمشق میں منعقد ہو رہی ہے۔
اس نمائش میں سوریہ كے ماہر آرٹ "انورعبدالغفور" كے فن پاروں كو ركھا گيا ہے كہ جس میں علاقے كی تاريخ اور ثقافت كے موضوع پر قدس كی تصاوير كو پيش كيا گيا ہے یہ نمائش ۲۶ نومبر تك جاری رہے گی۔
491104

نظرات بینندگان
captcha