بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس ملاقات میں جوادالائمہ(ع) خيراتی انسٹیٹيوٹ كے انچارج غلام علی سفيد كے علاوہ اس انسٹیٹيوٹ كے ديگر عہديدار اور ايرانی پارليمنٹ كے ركن اولياحسن بھی موجود تھے۔
علامہ فضل اللہ نے اس ملاقات كے دوران كہا ہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران اس مقام پر فائز ہے كہ وہ امت اسلام كے مسائل كو حل كرنے كے لیے دنيا كی حريت پسند تحريكوں اور مظلوموں كی حمايت كرتا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ايران كو اندرونی طور پر كمزور كرنا استكبار كی خدمت كرنے كے مترادف ہے كيونكہ استكبار ايران كو اپنے اندرونی مسائل میں الجھانے كی كوشش كر رہا ہے۔
491988