بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امام موسی صدر تحقيقاتی وثقافتی انسٹیٹيوٹ كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار میں مختلف ممالك كی سياسی، ثقافتی اور علمی شخصيات اور اساتذہ نے تقارير كی ہیں۔
پيرس كی عظيم مسجد میں منعقد ہونےوالے اس سيمينار میں بروكسل اور استنبول میں دی اسكريپٹو انسٹیٹيوٹ فاؤنڈيشن كے سربراہ اور فيلسوف لٹونارڈو علاء الدين كلريسی، اسلام اور عيسائيت كے دوستی گروپ كے ركن اور رائٹر ميشل لولونگ كے والد ہابوس معاشرے اور اسلامی مقدس مقامات اور الغزالی انسٹیٹيوٹ كے انچارج ڈاكٹر جلول صديقی، پيرس میں لبنان كے سابقہ سفير، شاعر اور رائٹر صلاح استيتیہ اور تہران میں امام موسی صدر نامی تحقيقاتی اور ثقافتی انسٹیٹيوٹ كی سربراہی كمیٹی كے ركن اور اديان كے محقق مہدی فيروزان نے اس سيمينار میں تقارير اور اپنے مقالے پيش كیے ہیں۔
492565