آيات مہدويت كی دنيا كی دس رائج زبانوں میں اشاعت

IQNA

آيات مہدويت كی دنيا كی دس رائج زبانوں میں اشاعت

14:52 - November 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1849943
قرآنی سرگرمياں گروپ: امام شناسی انسٹیٹيوٹ كے انچارج نے كہا ہے كہ مہدويت كے بارے میں قرآن كريم كی ايك ہزار آيات كی تاويل كو دنيا كی دس رائج زبانوں میں شائع كيا جا رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امام شناسی انسٹیٹيوٹ كے انچارج ''حجۃ الاسلام موسوی رادلاہيجی" نے اس انسٹیٹيوٹ كی سرگرميوں اور تاليفات الحجۃ كی اشاعت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ امام شناسی كے عنوان سے قم كا یہ پہلا انسٹیٹيوٹ ہے كہ جس نے اپنی سرگرميوں كے دوران بہت بڑے بڑے كام انجام ديئے ہیں ان میں سے ايك مہدويت كے موضوع پر قرآن كريم كی ايك ہزار آيات كی تاويل ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ تاويل آيات كے اس مجموعہ میں بعض سورتوں كی تفسير ائمہ(ع) نے بيان كی ہے جو مہدويت كے مختلف پہلووں كی وضاحت كرتی ہے اور علمائے اہل سنت نے انہیں بيان كيا ہے۔
امام شناسی انسٹیٹيوٹ كے انچارج نے كہا ہے كہ "تاويل الآيات" كو دنيا كی دس رائج زبانوں میں شائع كيا جائے گا جس كی تكميل كے لیے ۱۲ كروڑ ڈالر كی لاگت آئے گی تاكہ یہ كتابیں مفت ايران اور دوسرے ممالك كے محققين اور مہدوی لائبريروں كو دی جا سكیں۔
493267

نظرات بینندگان
captcha