امان میں "قدس كی حمايت" نامی عوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

امان میں "قدس كی حمايت" نامی عوامی سيمينار كا انعقاد

14:36 - November 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1849953
فن وثقافت گروپ: فلسطينی تاجروں كی كوششوں سے ۱۴ نومبر كو اردن كے دارالحكومت امان كی كارخانوں كی يونين كے ہال میں "قدس كی حمايت" كے موضوع پر ايك عوامی سيمينار منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الدستور' كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار میں دسيوں محققين، سياستدانوں اور تاجر گروپوں نے مسجد الاقصی كی حمايت كرنے والوں كی حمايت كرنے كے بارے میں بحث و گفتگو كی ہے۔
اردنی انجينئروں كی يونين كی كونسل كے سربراہ نے اس سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس وقت قدس پر مسلسل وحشيانہ حملے ہو رہے ہیں اور صہيونی حكومت مسجد الاقصی كی تقسيم اور اسلامی اور عربی تشخص كو ختم كرنے كی كوشش كر رہی ہے۔
مقبوضہ فلسطين میں تحريك اسلامی فلسطين كے سربراہ نے بھی اس سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے عربی اور اسلامی ممالك سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ صہيونی حكومت كے ساتھ اپنے اقتصادی اور سياسی روابط كو ختم كریں۔
رائد صلاح نے مزيد كہا كہ مسجد الاقصی اس وقت مدد كے لیے پكار رہی ہے لہذا سب مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ اس آواز پر لبيك كہیں اور عربی حكومتوں كو بھی چاہیے كہ وہ قدس اور مسجد الاقصی كی حمايت میں وزارت خانوں كو تشكيل دے كر صہيونی حكومت كے مظالم سے لوگوں كو آگاہ كریں۔
493221

نظرات بینندگان
captcha