بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق واشنگٹن كے مطابق واشنگٹن كی مسجد كے امام جماعت "محمد العاصی" كی تحرير كردہ تفسير قرآن كريم انگريزی زبان كی پہلی تفسير قرآن كريم ہے۔ اس تفسير كی پہلی جلد كا نام قرآن صاعد، آسمانی ثقافت كی طرف لے جانی والی انسان كی رہنما" ہے۔
جو گذشتہ سال كينیڈا میں "موجود اسلامی تفكر" انسٹیٹيوٹ كے توسط سے شائع ہوئی تھی اس جلد میں سورہ مباركہ حمد اور بقرہ كی آيت نمبر ۱۴۱ تك كی تفسير كی گئی ہے جو ۴۳۸ صفحات پر مشتمل ہے۔
العاصی كے بقول اس نے اس كتاب كی تحرير میں بہت زيادہ محنت كی ہے اور اسی طرح انہوں نے موجود دنيا كے مسائل اور مسلمانوں كی ضرورت كے پيش نظر اپنی تفسير لكھنے كی كوشش كی ہے۔ ہر آيت كی ابتداء میں اس انگريزی ترجمہ لكھا ہے اور اس كے بعد آيت كے شان نزول كے مطابق، حديث و سنت، اسلامی علوم اور ديگر قرآنی تفاسير كی مدد سے اس آيت كی تفسير كی ہے۔
493266