ہندوستان كے دينی طلباء كے لیے قرآن و عترت مقابلوں كا انعقاد

IQNA

ہندوستان كے دينی طلباء كے لیے قرآن و عترت مقابلوں كا انعقاد

17:06 - November 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1850582
قرآنی سرگرمياں گروپ: انٹرنيشنل المصطفی يونيورسٹی كے شعبہ ہندوستان كی كوششوں سے ۱۲ نومبر كو نئی دہلی میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ہال میں پندرہویں قرآن وعترت نامی مقابلوں كا انعقاد ہوا ہے جن میں اس ملك كے شيعہ دينی مدارس كے ۱۲۰ طلباء نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق صبح و عصر كو منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں پورے ہندوستان كے دينی مدارس كے طلباء نے قرائت، حفظ، تفسير، حديث اور حفظ نہج البلاغہ كے مقابلوں میں حصہ ليا ہے جن كے اختام پر انٹرنيشنل المصطفی يونيورسٹی كے شعبہ ہندوستان كی جانب سے پہلی، دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كرنے والے طلباء كو انعامات سے نوازا گيا ہے۔
انعامات كی تقريب میں علی دہگاہی، قاسم مرادی، حجۃ الاسلام عزدار عباس، مولانا فرقان قاسمی، اسدی، فياض اور حجۃ الاسلام سيد افروز مجتبی نے شركت كی ہے۔
494493

نظرات بینندگان
captcha