بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے samanyoluhaber كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عالم اسلام كی ۸۰ نامور شخصيات، محققين اور علماء كی شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں حضرت علی بن ابی طالب(ع) كی شخصيت، آپ(ع) كی سماجی اور ذاتی زندگی، آپ كی دينی اور ثقافتی سرگرميوں اور پيغمبر اكرم(ص) كی وفات كے بعد دينی تعليمات كی ترويج میں امام علیہ السلام كے كردار پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔
ازمير كی "نہم ايلول" يونيورسٹی كے تھيالوجی كالج كے پرنسپل اور اس سيمينار كے انچارج "عمردوملو" نے اس سيمينار كے بارے میں كہا ہے كہ اس سيمينار میں دس خصوصی نشستیں منعقد ہوں گی جن میں مسلمان علماء شركت كر كے حضرت علی علیہ السلام كی سيرت طيبہ سے مربوط مسائل كے بارے میں گفتگو كریں گے۔
496343