ابوظہبی میں اسلامی كتابوں كے مرمتی اور حفاظتی مركز كی تاسيس

IQNA

ابوظہبی میں اسلامی كتابوں كے مرمتی اور حفاظتی مركز كی تاسيس

13:49 - November 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1853627
بين الاقوامی گروپ: ابوظہبی كے اسلامی ورثہ اورثقافتی سنٹر كے عہديداروں نے اسلامی خطی نسخوں اور كتابوں كی مرمت اور حفاظت كے لیے ايك مركز كی تاسيس كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے gulfnews كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ابوظہبی كے ثقافتی اور ورثہ مركز كے انچارج "محمد خلف المزردعی" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس مركز كی تاسيس كا مقصد اسلامی كتابوں كی حفاظت، خطی نسخوں اور قديمی دستاويزات اور تصويروں كی فہرست تيار كرنا ہے۔
اسی طرح یہ مركز اسلامی كتابوں، خطی نسخوں، تاريخ اور عالم اسلام كی تبديليوں سے مربوط نوشتہ جات كے بارے میں تحقيق بھی كرے گا۔
497636

نظرات بینندگان
captcha