مكہ مكرمہ میں اہل بيت (ع) نامی بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

مكہ مكرمہ میں اہل بيت (ع) نامی بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

13:47 - November 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1853634
بين الاقوامی گروپ: مكہ مكرمہ میں اہل بيت(ع) نامی بين الاقوامی سيمينار منعقد ہوا ہے جس میں مختلف ممالك كے شيعہ علماء اور دانشوروں نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے مكہ مكرمہ میں موجود نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار كی ابتداء میں ايرانی مایہ ناز قاری صالح دغاغلہ نے تلاوت قرآن كريم سے محفل كو نورانی كيا اس كے بعد ايران كے آيت اللہ ھادوی، لبنان كے شيخ يزبك اور نائيجريا كی لاووس يونيورسٹی كے پروفيسرذكريا يوسف نے اس سيمينار كی صدارت كے فرائض انجام ديئے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق مكہ مكرمہ میں ۲۳ نومبر كو قائد انقلاب اسلامی كے امور حج كے دفتر كے مقام پر منعقد ہونے والے سيمينار سے مندرجہ ذيل علماء اور دانشوروں نے خطاب كيا ہے۔قائد انقلاب اسلامی كے امور حج كی علمی انجمن كے سربراہ آيت اللہ ھادوی تہرانی، ايرانی حاجيوں كے سرپرست اور نمائندہ ولی فقیہ آيت اللہ ری شہری، حزب اللہ لبنان كے نمائندے شيخ حسن حمادہ، عراقی عالم دين حجۃ الاسلام والمسلمين مولا، پاكستان كی جعفری يونيورسٹی كے پروفيسر حجۃ الاسلام والمسلمين، قرۃ العين عابدی، سری ليون كے امور حج دفتر كے سربراہ حجۃ الاسلام شيخ احمد تيجان، فن لينڈ كی اسلامی محققہ اور مبلغہ محترمہ پائولو اور ايرانی پارليمنٹ كے قرآن و عترت پارليمانی كمیٹی كی سربراہ ڈاكٹر لالہ افتخاری نے امت اسلامی میں اہل بيت(ع) كے مقام كے بارے میں گفتگو كی ہے۔ اس سيمينار میں مختلف ممالك كی ۱۵۰۰ سے زائد شخصيات نے شركت كی ہے۔
497945

نظرات بینندگان
captcha