بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے caferiyol كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ان كمیٹيوں كے سربراہوں نے اس اجلاس میں استنبول كے "ھالكالی" چوك پر عاشورائے حسينی كے پروگراموں كو بہتر سے بہتر طور پر منانے كےلیے تبادلہ خيال كيا ہے۔
تركی كے شيعہ عالم دين "حامد توران" نے اس اجلاس میں ہالكالی چوك میں عزاداری كے پروگرام كو بے مثال قرار ديتے ہوئے كہا كہ ہمیں امام حسين (ع) كے مكتب كی حفاظت كے لیے بہتر سے بہتر طور پر پروگرام منعقد كرنے كی كوشش كرنی چاہیے اور ہمیں اميد ہے كہ خداوند متعال ہمیں سعادت نصيب كرے تاكہ پرچم اسلام كو امام زمانہ(عج) كے حوالے كریں۔
498649