پندرہویں قرآن و حديث اولمپك میں ۳۵۰۰ غير ايران طلباء كی شركت

IQNA

پندرہویں قرآن و حديث اولمپك میں ۳۵۰۰ غير ايران طلباء كی شركت

13:39 - November 26, 2009
خبر کا کوڈ: 1854400
قرآنی سرگرمياں گروپ: انٹرنيشنل المصطفی(ص)يونيورسٹی كے شعبہ قرآن و حديث كے انچارج نے اس يونيورسٹی كے پندرہویں بين الاقوامی قرآن وحديث المپك میں ۳۵۰۰ غير ايرانی طلباء كی شركت كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كےمطابق انٹرنيشنل المصطفی(ص) يونيورسٹی كے شعبہ قرآن و حديث كے انچارج "حسين اسدی" نے ۲۵ نومبر كو اس اولمپك كے مختلف مراحل كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ یہ مقابلے ۲۰ اكتوبر كو شروع ہوئے تھے جن میں ۳۵۰۰ غير ايرانی طلباء نےشركت كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ۳۵۲۰ شركاء میں سے ۲۵۲۰ طالب علم اور باقی طالبات تھیں۔
اس اولمپك كی اختتامی تقريب ۳ دسمبر كو منعقد ہو گی جس میں انٹرنيشنل المصطفی(ص)يونيورسٹی كے سربراہ حجۃ الاسلام "اعرافی" شركت كریں گے۔
500455
نظرات بینندگان
captcha