قرآن كريم كے تحفہ كے ساتھ حجاج كی وطن واپسی

IQNA

قرآن كريم كے تحفہ كے ساتھ حجاج كی وطن واپسی

12:45 - November 30, 2009
خبر کا کوڈ: 1855442
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے وزير اوقاف ومذہبی امور "صالح بن عبدالعزيز آل الشيخ" نے خانہ كعبہ كے زائرين كو واپسی پر ۱۶۵۰،۰۰۰ قرآنی نسخے دينے كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "الوطن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ صالح بن عبدالعزيز آل الشيخ نے ۲۸ نومبر كو اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ مختلف زبانوں اور مختلف سائز میں قرآنی نسخے مدينہ منورہ كے "ملك فہد" نامی قرآنی سنٹر نے شائع كیے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان قرآنی نسخوں كے علاوہ اخلاق اور اسلامی آداب كے موضوعات پر كتابیں اور سافٹ ويئر بھی حاجيوں كو تحفہ كے طور پر دی جائیں گے۔
501321

نظرات بینندگان
captcha