روس میں شناخت ايران كے موضوع پر علمی مقالوں كے مجموعے كی اشاعت

IQNA

روس میں شناخت ايران كے موضوع پر علمی مقالوں كے مجموعے كی اشاعت

13:34 - November 30, 2009
خبر کا کوڈ: 1855501
فن وثقافت گروپ: داغستان كی حكومتی يونيورسٹی كے شناخت ايران سنٹر كے توسط اور روس میں ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون سے شناخت ايران كے موضوع پر علمی مقالوں كے مجموعے كو شائع كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس مجموعے میں ايرانی اور روسی محققين اور اساتذہ كے شناخت ايران، ايران اور روس كے ثقافتی اور تاريخی روابط اور ايران كی شناخت، زبان اور ادبيات كی داغستان كی ثقافت، زبان اور ادبيات پر تاثير جيسے موضوعات پر ۲۴ علمی مقالوں كو شائع كيا گيا ہے۔
اس مجموعے میں داغستان كی حكومتی يونيورسٹی میں روس میں ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون سے دو سال قبل منعقد ہونے والے بين الاقوامی سيمينار "شمالی قفقاز میں شناخت ايران" میں پيش ہونے والے مقالوں كو شائع كيا گيا ہے۔
501193
نظرات بینندگان
captcha