اسلامی اتحاد و وحدت كے قيام كے لیے مسلمانوں كو حج كے بارے میں قرآنی تعليمات سے استفادہ كرنا چاہیے

IQNA

اسلامی اتحاد و وحدت كے قيام كے لیے مسلمانوں كو حج كے بارے میں قرآنی تعليمات سے استفادہ كرنا چاہیے

14:06 - November 30, 2009
خبر کا کوڈ: 1855532
قرآنی سرگرمياں گروپ: ايران كے ايك ماہر قرآن كريم نے تمام فرقوں كے مشتركہ دشمن كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی وحدت كو قائم كرنے كے لیے مسلمانوں كو حج كے بارے میں قرآنی تعليمات سے استفادہ كرنا چاہیے۔
وزارت خارجہ كے امور پارليمنٹ كے دفتر كے مشير"محمد رضا خرميان" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی انقلاب ايران كی كاميابی كے بعد عربی ممالك میں یہ اعلان كيا گيا كہ ايرانيوں نے قرآن كريم میں تحريف كرتے ہوئے ولايت نامی سورۃ كا اضافہ كيا ہے لہذا حج پر جانے والے قرآنی گروپ كا ايك كام یہ ہے كہ وہاں پر قرآنی محافل كو منعقد كر كے اس شعبہ اور اعتراض كو دور كرنا چاہتے ہیں تاكہ وہ لوگ متوجہ ہو جائیں كہ ہمارے اور ان كے قرآن كے درميان كوئی فرق نہیں ہے۔
اس بين الاقوامی قاری نے مزيد كہا كہ قرآن كريم عربی زبان میں نازل ہوا ہے اور ايرانی قاری جب دوسرے ممالك میں تلاوت قرآن كريم كرتے ہیں تو اس طرح عربی لہجے میں تلاوت كرتے ہیں كہ ديگر ممالك كے حجاج اس كو بہت پسند كرتے ہیں۔
خرميان نے مزيد كہا كہ تمام اسلامی فرقوں كو حج كے بارے میں قرآنی تعليمات سے اسلامی وحدت كے قيام كے لیے استفادہ كرنا چاہیے اور امريكہ اور برطانیہ كے منفی پروپيگنڈوں كا مقابلے كرنےكے لیے بھائی چارے اور اتحاد و يگانگت كی فضا قائم كریں۔
501182

نظرات بینندگان
captcha