قرآن و حديث اولمپك كے انعقاد كے ساتھ قرآنی محفل كا انعقاد

IQNA

قرآن و حديث اولمپك كے انعقاد كے ساتھ قرآنی محفل كا انعقاد

14:13 - December 01, 2009
خبر کا کوڈ: 1856095
قرآنی سرگرمياں گروپ: قرآن وحديث اولمپك كے ساتھ ساتھ ايك قرآنی محفل بھی منعقد ہوئی ہے جس میں عالم اسلام كے ماہر قرآن محمد حسين طباطبائی نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق یہ قرآنی محفل ۲۹ نومبر كی رات كی طرح المصطفی انٹرنيشنل يونيورسٹی كے پندرہویں قرآن وحديث اولمپك كے مقابلوں كے دوسرے دن بھی منعقد ہوئی ہے۔
اس نورانی محفل میں عالم اسلام كے ماہر قرآن كريم اور حافظ كل قرآن كريم حجۃ الاسلام والمسلمين محمد حسين طباطبائی كی تقرير كے علاوہ اس اولمپك كے منصف محمد شمسی الدين نے بھی تلاوت قرآن كريم كی ہے۔
ان مقابلوں میں ۲۰ بين الاقوامی اور ممتاز منصف منجملہ رحيم خاكی، حنيفی، صدر زادہ، شہيدی اور عبانی منصفی كے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
502214

نظرات بینندگان
captcha