سوئٹزرلينڈ میں ميناروں كی ساخت پر پابندی نے يورپ كی حيثيت كو نقصان پہنچايا ہے

IQNA

سوئٹزرلينڈ میں ميناروں كی ساخت پر پابندی نے يورپ كی حيثيت كو نقصان پہنچايا ہے

15:10 - December 02, 2009
خبر کا کوڈ: 1856575
بين الاقوامی گروپ: "جرمنی كی اسلامی كونسل" (IRD) كے سيكرٹری جنرل "علی كزل كايا" نے كہا ہے كہ سوئٹزرلينڈ میں ميناروں كی تعمير پر پابندی كو يورپی ممالك كی حيثيت و اعتبار كو نقصان پہنچايا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے CIHAN كے حوالے سے نقل كيا ہےكہ جرمنی كی اسلامی كونسل كے سربراہ نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس اقدام سےيورپ میں اسلام سے خوفزدہ كرنے كے مسئلہ كو وسعت ملے گی لہذا جرمنی كی وزارت داخلہ كو اس بارے میں غور كرنا چاہیے تاكہ اسلام كے بارے میں كسی قسم كے فيصلوں كا ختم كيا جا سكے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ جرمنی كی حكومت كو اسلام كا صحيح تعارف كروانے كے لیے اپنی سرگرميوں میں اضافہ كرنا چاہیے اور اسلام كے بارےمیں غلط نظريات كو روكنا چاہیے۔
اسی طرح جرمنی كے مسلمانوں كی مركزی كونسل كے نائب صدر "محمود آشكار" نے اپنے ايك كھلنے خط میں سوئٹزرلينڈ میں ميناروں كی تعمير پر پابندی كی مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسلمانوں كے خلاف یہ جنگ توہين آميز خاكوں كی اشاعت سےشروع ہوئی تھی اور پھر مسلمانوں سے امتيازی سلوك اور آج مساجد كے ميناروں كی پابندی لگائی جا رہی ہے۔
لہذا يورپ میں مقيم مسلمانوں كو ہوشيار رہنا چاہیے اور اپنےحقوق كا دفاع كرنا چاہیے۔
502624

نظرات بینندگان
captcha