فن وثقافت گروپ: خبررساں ايجنسی صدائے افغان كے ڈائريكٹر نے دينی مدارس كی اہميت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ دينی مراكز سے تعاون كو فروغ دينا اور پہلے سے زيادہ اس پر توجہ دينی چاہیے كيونكہ افغانستان میں ايسے دينی مدارس ہیں جنہیں ديگر دينی مراكز منجملہ ايران اور شہر مقدس قم كی اطلاعات اور اخبار كی ضرورت ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی صدائے افغان كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سيد عيسی حسينی مزاری نے شہر قم میں اسلامی علوم كے تحقيقاتی كمپيوٹر سنٹر كا وزٹ كرتےہوئے اس سنٹر كو اسلامی انقلاب كی بركات میں سے ايك بركت قرار ديا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہماری اصلی رسالت میڈيا كے مختلف ادارون سے ارتباط قائم كرنا ہے۔ اس ملاقات كی ابتداء میں محسن مس چی نے نور سنٹر كا تعارف كرواتے ہوئے كہا كہ خبر اور ارسال خبر كی رسالت كسی پر مخفی نہیں ہے كيونكہ پيغمبر اكرم(ص) دنيا كے سب سے پہلے خبررساں ہیں۔
502760