بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے risalehaber كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "روس واحد" پارٹی كے ركن "انڈرے ايسايوف" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ روس كی كيمونيسٹ پارٹی نے روسی پارليمنٹ میں ايك منصوبے كو پيش كرنے كا فيصلہ كيا ہے كہ جس كی بنا پر اس ملك كے قومی ترانے كے بعض حصے كو تبديل كيا جانا چاہیے ليكن روسی وزير اعظم نے اس كی شديد مخالفت كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ روس كی تمام پارٹيوں كو مشتركہ اقدار كا احترام كرنا چاہیے اور سياسی پارٹيوں كی ذمہ داری ہے كہ وہ ہر چيز س پہلے اس ملك كے قومی مفادات كو مد نظر ركھیں۔
روسی كليسا نے بھی كيمونيسٹ پارتی كی اس كلمہ كے حذف پر مبنی تجويز پر اعتراض كرتےہوئے اسے اس ملك میں تفرقہ كا باعث قرار ديا ہے۔
503254