مسلمانوں كو اپنے اندر وحدت ايجاد كركے قرآنی آيات كو احياء كرنا چاہیے

IQNA

مسلمانوں كو اپنے اندر وحدت ايجاد كركے قرآنی آيات كو احياء كرنا چاہیے

13:30 - December 03, 2009
خبر کا کوڈ: 1856831
قرآنی سرگرمياں گروپ: خداوند متعال نے قرآن كريم میں مومنوں كو ايك دوسرے كا بھائی اور عزت كو ان كے لیے قرار ديا ہے اور ہمیں اس وحدت كے تحقق كے لیے قرآنی آيات كو احياء كرنا چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم نے دفتر تبليغات اسلامی قم كے بين الاقوامی امور اور تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے شارٹ كورس میں شريك تاجيكستانی گروپ كے ايك عہديدار "دولت نظراف" نے كہا ہے كہ ايران كی حكومت كے سربراہ حضرت اللہ خامنہ ای جيسی شخصيت كا ہونا ہمارے لیے خوشی كا باعث ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ تاجيكستان كے عوام، ايران اور ايرانيوں سے بہت محبت كرتے ہیں اور اس محبت كا سبب مشتركہ دين اور زبان كا ہونا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اگر اسلامی مذاہب كے علماء كے درميان اچھے تعلقات قائم ہوں توكوئی بھی بيگانہ شخص اس میں خلل ايجاد نہیں كر سكتا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ يورپ میں مختلف مذاہب اور اديان كے ہونے كے باوجود وہ اپنے دينوی مفادات كے لیے اكٹھے ہو گئے ہیں اور ايك طاقت بنے ہوئے ہیں اور ہم اسلامی ممالك ايك خدا، ايك قرآن، ايك رسول اور ايك قبلہ كے ہونے كے باوجود كيا باہم متحد نہیں ہو سكتے اور اپنے آپ كو ديگر ممالك كے سلطہ سے نجات نہیں دے سكتے؟
يقيناً دے سكتے ہیں انہوں نے آخر میں اسلامی جمہوریہ ايران كو عالم میں وحدت كا علمبردار كيا ہے۔
503244

نظرات بینندگان
captcha