بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فلسطينی خبررساں ايجنسی "وفا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بلغاریہ میں فلسطين كے سفير نے اس ملك كی وزارت خارجہ سے وابستہ ڈپلومیٹك مركز كے انچارج اور اسی وزارت خارجہ سے وابستہ ثقافتی سنٹر كے انچارج سے ملاقات كرتے ہوئے مشرق وسطی كے تازہ ترين حالات اور قدس میں صہيونی حكومت كی سياست اور مظالم كی وضاحت كی ہے۔
احمد مذبوح نے اس ملاقات كے دوران بلغاریہ كے عہديداروں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ ملت فلسطين كی حمايت اور اس ملك میں ايك قانونی حكومت كی تشكيل اور صہيونی مظالم سے ملت فلسطين كی نجات كے لیے كوششیں كریں۔
503837