بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے اس ملك كی سركاری خبررساں ايجنسی"سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "2009ء میں قدس دنيائے عرب كا ثقافتی دارالحكومت" كی ياد میں منعقد ہونے والی اس تين روزہ نشست میں مختلف ممالك كے محققين شركت كر رہے ہیں۔
اس نشست كے شركاء "ماقبل تاريخ سے قدس كے آثار قديمہ اور تاريخ' كےموضوع پر تقارير كریں گے۔
الباس نامی شناخت آثار قديمہ كے تعليمی اور تحقيقی سنٹر كے انچارج نے سانا سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نشست كا انعقاد محققين كے درميان تعلقات اور تاريخ قدس كے بارے میں ان كی معلومات میں بے پناہ اضافہ كا باعث بنے گی۔
504649