سوریہ اور پاكستان كے درميان اسلامی مسائل میں تعاون كے فروغ كا جائزہ ليا گيا ہے

IQNA

سوریہ اور پاكستان كے درميان اسلامی مسائل میں تعاون كے فروغ كا جائزہ ليا گيا ہے

15:49 - December 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1858555
فن وثقافت گروپ: دمشق میں ۶ دسمبر كو سوریہ اور پاكستان كے درميان اسلامی مسائل میں تعاون كے فروغ كے راستوں كا جائزہ ليا گيا ہے جس میں دونوں ممالك كے نمائندوں نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سوریہ كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سوریہ كے وزير اوقاف مذہبی امور محمد عبدالستار السيد نے پاكستان كے وزير ماحوليات وہاوسنگ فردوس عاشق اور اس كے ہمراہ وفد سے ملاقات كرتے ہوئے اسلامی مسائل میں دونوں ممالك كے درميان تعاون كے فروغ كے راستوں پربحث وگفتگو كی گئی ہے۔
پاكستان كے وزير ہاوسنگ و ماحوليات نے بھی اپنی گفتگو كے دوران مسلمانوں سے مربوط مسائل كے دفاع میں سوریہ كے كردار كو سراہتے ہوئے كہا ہے كہ اس كا سوریہ میں آنا دونوں ممالك كے تاريخی روابط كو مستحكم كرنے كی كوشش كرنے كے سلسلے میں ہے۔
505062

نظرات بینندگان
captcha