بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے risalehaber كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس اقدام كا مقصد گونگے، نابينا افراد جيسے معلولين كو سہوليات فراہم كرنا ہیں جو قرآن اور قرائت قرآن كريم كی تعليم حاصل كرنے كا شوق ركھتے ہیں۔
یہ منصوبہ ۲۰۰۹ء كے آغاز میں استنبول میں آزمايا گيا ہے جس كے تحت ۹۹ ائمہ جماعات كو بريل خط اور ۵۵ افراد كو اشاروں كی زبان كی تعليم دی گئی ہے اور اسی طرح معلولين كے عالمی ہفتے كی مناسبت سے بريل خط كی دينی كتابوں كو شائع كيا گيا ہے۔
تركی كے نابيناؤں فیڈريشن كے انچارج "امين ڈمرجی" نے وزارت مذہبی امور اور صوبہ استنبول كے مفتيوں كی كونسل كی قدردانی كی ہے۔
505618