امان میں "نماز، رسالت خير" نامی فيسٹيول كا انعقاد

IQNA

امان میں "نماز، رسالت خير" نامی فيسٹيول كا انعقاد

13:08 - December 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1858930
فن وثقافت گروپ: اردن كے دارالحكومت امان میں اردن كی بين الاقوامی اكیڈمی "السابقين" كی كوششوں سے "نماز، رسالت خير" نامی فيسٹيول منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ فيسٹيول "ميری نماز، ميری زندگی" كے نعرے كے ساتھ تين ہفتہ تك جاری رہا جس میں " دارالا قم" اور "رضوان" سكولوں كی طالبات نے شركت كی ہے۔
اس فيسٹيول كے انعقاد كا مقصد طلباء و طالبات كو نماز كی پابندی كا شوق دلانا اور ركن كے ستون كے عنوان سے اس فريضہ كو انجام دينا ہے۔ اس كے علاوہ اس فيسٹيول میں تربيتی سيمينار اور تعليمی وركشاپ جيسے پروگرام بھی شامل ہیں۔
505599
نظرات بینندگان
captcha