بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Ma,an News Agency" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حماس كے ترجمان "عبداللطيف القنوع" نے ۸ دسمبر كو فلسطينی عوام كے پہلے انتفاضہ كی بائيسویں سالگرہ كی مناسبت سے اپنے ايك بيانیے میں كہا ہے كہ پہلے انتفاضہ كے آغاز (كہ تحريك حماس كی تشكيل كا دن بھی ہے) كی سالگرہ میں ہم اعلان كرتے ہیں كہ كاميابی اور فتح كے حصول تك ہم اپنے جہاد اور استقامت كو جاری ركھیں گے۔
القنوع نے مزيد كہا كہ ۱۹۸۷ء میں غزہ كے شمالی علاقے جبلیہ سے شروع ہونے والا فلسطينی عوام كا پہلا انتفاضہ صہيونی حكومت كے سابقہ وزير اعظم اسحاق رابين كی پاليسيوں كے مقابلے میں فلسطينی عوام كا حق تھا۔
506181