دنيا میں موثر مسلمانوں كے عنوان سے ۹ سورين شخصيات كا تعارف

IQNA

دنيا میں موثر مسلمانوں كے عنوان سے ۹ سورين شخصيات كا تعارف

17:13 - December 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1859262
فن وثقافت گروپ: Royal Islamic كے توسط سے دنيائے اسلام اور عرب میں ۵۰۰ موثر مسلمانوں میں سے سوریہ كی ۹ اسلامی شخصيات كا تعارف كروايا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے "dp-news.com" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سوریہ كی ان شخصيات میں سے سرفہرست سورين صدربشار اسد ہیں اور پھر سوریہ كے مفتی احمد بدرالدين حسون، محمد سعيد رمضان البوطی، منيرہ القبيسی، محمد نضال الشعار، عبداللہ فتاح لبزم اور مصطفی باغا كے نام شامل ہیں۔
اردن كے تحقيقات اسلامی سنٹر كے پروفيسر "ابراہيم كالن الصالح" اور جورج ٹاؤن يونيورسٹی میں اسلامی مطالعات اور بين الاقوامی امور كے پروفيسر "جان اسپوزیٹو" جيسے بين الاقوامی محققين كی كوششوں، دنيائے عرب اور اسلام میں موثر ترين شخصيات كا تعارف كروانے كے لئے یہ تحقيق انجام دی گئی ہے۔
اس تحقيق كے مطابق سعودی عرب كے ملك عبداللہ، اسلامی جمہوریہ ايران كے قائد آيت اللہ سيد علی خامنہ ای، اردن كے ملك عبداللہ دوم، تركی كے وزير اعظم طيب اردوغان، مصر كے شيخ طنطاوی اور سعودی عرب كے علی كومہ ۵۰ موثر شخصيات میں سے ۱۰ پہلے افراد ہیں۔
505926

نظرات بینندگان
captcha