مساجد كے ميناروں كی تعمير پر پابندی، سوئٹزرلينڈ كے مسلمانوں كے دينی اور شہری حقوق كی توہين ہے

IQNA

مساجد كے ميناروں كی تعمير پر پابندی، سوئٹزرلينڈ كے مسلمانوں كے دينی اور شہری حقوق كی توہين ہے

17:06 - December 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1859266
بين الاقوامی گروپ: فقہ اسلامی كی بين الاقوامی اسمبلی نے ۸ دسمبر كو اپنے ايك بيانیے میں سوئٹزرلينڈ میں مساجد كے ميناروں كی تعمير پر پابندی اور اس كے بارے میں ريفرنڈم كروانے كی مذمت كرتے ہوئے اس اقدام كو سوئٹزرلينڈ كے مسلمان شہريوں كے دينی اور شہری حقوق كی توہين قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كی سركاری خبررساں ايجنسی "واس" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ oic سے وابستہ فقہ اسلامی كی بين الاقوامی اسمبلی نے سعودی عرب كے شہر جدہ میں اپنے دفتر میں بيانیہ صادر كرتے ہوئے كہا ہے كہ سوئٹزرلينڈ كے شدت پسند تنظيموں اور پارٹيوں نے اس ملك میں ميناروں كی تعمير پر پابندی كا مطالبہ كيا ہے۔
اس بيانیے میں آيا ہے كہ سوئٹزرلينڈ میں مساجد كے ميناروں كی تعمير پر پابندی سے امت اسلام كو حيرانگی ہوتی ہے كيونكہ سوئٹزرليند نے یہ اقدام ايسے حالات میں كيا ہے كہ جب اس نے مختلف اديان اور تہذيبوں كے درميان صلح آميز زندگی گزارنے اور افہام و تفہيم كی گفتگو كو فروغ دينے كے لئے ايك قانون كی منظوری دی ہے اور اس بارے میں آخری نشست سوئٹزرلينڈ میں منعقد ہوئی تھی۔
506332

نظرات بینندگان
captcha