بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "الجزيرہ" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ گرھارڈشروڈر نے جرمن زبان كے ہفتہ وار "دی ٹسایٹ" سے گفتگو كرتے ہوئے سوئٹزرلينڈ میں ميناروں كی تعمير كی مخالفت كی وجہ سے اس ملك كے عوام پر امتيازی سلوك روا ركھنے تہمت لگائی ہے۔
انہوں نے جرمن شہريوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ دين اسلام كے بارے میں غلط دعوؤں اور منفی احكام كو قبول كرنے سے پرہيز كریں اور دين اسلام اور مسلمان شہريوں كے بارے میں منفی سوچ ركھنے سے اجتناب كریں۔
جرمنی كے سابقہ صدر اعظم نے اسلام كو دين صلح قرار ديتے ہوئے كہا كہ اسلام ايك سياسی آئیڈيالوجی نہیں ہے بلكہ دوستی، محبت اور امن كا دين ہے اور یہ وہ چيز ہے جو ہم نے قرآن سے سيكھی ہے۔
507004