بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امريكہ سے شائع ہونے والے عربی زبان كے روزنامہ "صدی الوطن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكی رياست "ايلينوس" میں قرآنی انسٹیٹيوٹ "الفرقان" كے دفتر كے سربراہ اور بانی "وجاہات سيد" نے اس بارے میں كہا ہے كہ انگريزی زبان كے ترجمہ كے قرآن كريم كو تقسيم كرنے كا مقصد اسلام كے بارے میں غلط نظریہ كو ختم كرنا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس انسٹیٹيوٹ نے ابھی تك امريكہ كے مختلف شہروں میں انگريزی زبان كے ترجمہ كے ساتھ بہت زيادہ قرآن كريم تقسيم كیے ہیں اور ادارے كی كوشش ہے كہ قرآن كريم كو مفت تقسيم كرے غير مسلم شہريوں كے اسلام كے بارے میں نظریہ كو صحيح كيا جا سكے۔
507615