بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كرغستان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر محمد حسين عابدينی اور "دل موراغ" نامی اسلامی وثقافتی سنٹر كے سربراہ حاجی ازبك چاتون اف اور "مروی" اسلامی ٹی وی اسٹوڈيو كے بانی نے ايك مشتركہ اجلاس میں دو طرفہ تعاون كے فروغ پر بحث و گفتگو كی ہے۔
محمد حسين عابدينی نے اس اجلاس میں كہا ہے كہ دين اسلام كی ترويج كے لئے راہ خدا میں كام كرنے والے تمام مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ اپنی پوری كوشش كریں اور ايك دوسرے سے تعاون اور حمايت كے ذريعے دين مبين اسلام كی تبليغ كے سلسلے میں كوشش كرنی چاہیے۔
اس كے علاوہ میٹنگ میں محرم الحرام میں امام حسين علیہ السلام اور ان باوفا ساتھيوں كی شہادت كے سلسلے میں خصوصی پروگرام نشر كرنے پر اتفاق كيا گيا ہے۔
508152