حضرت محمد(ص) "بشريت كے لئے نمونہ" كے موضوع پر جاپان میں سيمينار كے انعقاد

IQNA

حضرت محمد(ص) "بشريت كے لئے نمونہ" كے موضوع پر جاپان میں سيمينار كے انعقاد

14:12 - December 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1862198
بين الاقوامی گروپ: حضرت محمد(ص) "بشريت كے لئے نمونہ" كے موضوع پر ايك سيمينار آئندہ سال جاپان كے دارالحكومت ٹوكيوں میں منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "J-Muslims" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ سيمينار ٹوكيوں يونيورسٹی میں منعقد ہو گا اور اس سيمينار كا اہتمام مسلم امن فاؤنڈيشن كر رہی ہے۔
اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد پيغمبر اسلام(ص) كے خلاف منفی پروپيگنڈے كے مقابلے میں آنحضرت كی شخصيت كا تعارف ہے۔
ياد رہے كہ ڈنمارك میں پيغمبر اكرم (ص) كے توہين آميزہ خاكوں كی اشاعت كے بعد پيغمبر اسلام(ص) كی شخصيت پر جاپان میں یہ تيسرا سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
509139

نظرات بینندگان
captcha