بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "اسلام آن لائن" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سوئٹزرلينڈ كی اديان كونسل كے سربراہ "حافظ اور ديری" نے كہا كہ ملك بہتر مستقبل كے لئے مذاكرات ضروری ہیں كيونكہ مل جل كر زندگی بسر كرنا ہماری مجبوری ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ سوئٹزرلينڈ كے حكام مسلمانوں كے مسائل اور مشكلات سے آگاہ ہیں انہیں ان مشكلات كے حل پر زيادہ توجہ دينی چاہیے۔
ياد رہے كہ سوئٹزرلينڈ میں مسلمانوں كی تعداد تقريباً چارلاكھ ہے اور سوئٹزرلينڈ میں مسيحيت كے بعد سب سے بڑا مذہب اسلام ہے۔
510509