شدت پسند یہودی مذہبی رہنما كی اسلام مخالف گفتگو پر مسلمان علماء كا رد عمل

IQNA

شدت پسند یہودی مذہبی رہنما كی اسلام مخالف گفتگو پر مسلمان علماء كا رد عمل

13:06 - December 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1863110
بين الاقوامی گروپ: شدت پسند یہودی مذہبی رہنما كی اسلام مخالف گفتگو كے خلاف مسلمان علماء نے شديد غم وغصے كا اظہار كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "قدس پريس" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شدت پسند یہودی مذہبی رہنما نے اسرائيل میں دين یہود كے بارے میں اپنے ليكچر كے دوران مسلمانوں كو احمق اور دين اسلام كو بدترين دين قرار ديا ہے۔
اسرائيلی روزنامے "معاريو" نے لكھا ہے كہ یہودی مذہبی رہنما عوفاديا يوسف نے یہودی مذہب كے دينی احكام بيان كرتے ہوئے دين اسلام كے شادی اور طلاق كے احكام كا اس بارے میں یہودی مذہب كے نظریے سے تقابل ہوئے اسلامی احكام پر شديد تنقيد كی ہے۔
عوفاديا يوسف كی اس گفتگو كے خلاف دنيائے اسلام سے شديد رد عمل سامنے آيا ہے۔
الازہر يونيورسٹی كی اسلامی تحقيقاتی كونسل كے سابق سربراہ نے یہودی مذہبی رہنما كے اسلام مخالف نظريات پر اپنا رد عمل ظاہر كرتے ہوئے كہا دين یہود میں كوئی نقص نہیں ہے بلكہ یہودی مذہب كے پيروكاروں نے اس مذہب كی تعليمات میں تحريف كی ہے۔
انہوں نے زمين پر فساد برپا كيا ہے اور دين اسلام اور اس كے پيروكاروں كی توہين كے مرتكب ہوئے ہیں۔
510108

نظرات بینندگان
captcha