حضرت يوسف قرآن انسٹیٹيوٹ كے مدير "وحيد خواجوی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ حضرت يوسف(ع) قرآن انسٹیٹيوٹ میں مردوں سے مخصوص قرآنی كلاسیں ہفتے میں ۳ دن ہفتہ، پير اور بدھ كو نماز مغرب و عشاء كے بعد ہوتی ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ناظرہ كی كلاس ہفتہ كو قرآئت قرآن كی كلاس پير كو اور ابتدائی تجويد اور صوت ولحن كی كلاس بدھ كو ہوتی ہے۔
ناظرہ اور قرائت قرآن كے استاد "سعيد خواجوی" اور ابتدائی تجويد اور صوت ولحن كی كلاس كے استاد "محمد رمضانی ہیں۔
ياد رہے كہ حضرت يوسف قرآن انسٹیٹيوٹ تہران كے فلسطين چوك میں میں جامع مسجد امام صادق علیہ السلام میں واقع ہے۔
509732