سوئٹزرلينڈ میں مساجد كے مينار كی تعمير پر پابندی نسل پرستانہ اقدام ہے

IQNA

سوئٹزرلينڈ میں مساجد كے مينار كی تعمير پر پابندی نسل پرستانہ اقدام ہے

13:05 - December 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1863113
بين الاقوامی گروپ: خليج فارس تعاون كونسل نے كويت میں اپنے ۳۰ویں سالانہ اجلاس كے اختتامی بيانیے میں ذكر كيا ہے كہ سوئٹزرلينڈ میں مساجد كے مينار كی تعمير پر پابندی اسلام اور مسلمانوں سے امتيازی برتاؤ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نسيج سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ خليج فارس تعاون كونسل نے اپنے اس بيانیے میں تاكيد كی ہے كہ سوئٹزرلينڈ میں مساجد كے مينار كی تعمير پر پابندی اسلام اور مسلمانوں سے امتيازی سلوك ہے جو قابل قبول نہیں ہے۔
اس كونسل نے اپنے اس بيانیے میں سوئٹزرلينڈ اور عالمی برادری سے اپيل كی ہے كہ وہ مسلمانوں كے مذہبی مقامات اور عبادت گاہوں كو تحفظ دیں۔
ياد رہے كہ خليج فارس تعاون كونسل كا ۳۰واں سالانہ ايك روزہ اجلاس ۱۴ دسمبر ۲۰۰۹ء كو كويت میں منعقد ہوا اس میں خليج فارس كے ۶ ممبر ممالك سعودی عرب، كويت، متحدہ عرب امارات، بحرين، قطر اور عمان كے نمائندوں نے شركت كی۔
510136

نظرات بینندگان
captcha