امارات میں معذوروں سے مخصوص "الحساوی" نامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

امارات میں معذوروں سے مخصوص "الحساوی" نامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

13:03 - December 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1863116
بين الاقوامی گروپ: ۱۶ دسمبر ۲۰۰۹ء كو متحدہ عرب امارات كے شہر "شارجہ" میں معذور افراد سے مخصوص حفظ اور تجويد قرآن كے پہلے قومی مقابلے منعقد ہوئے ان مقابلوں كا اہتمام قرآن وسنت انسٹیٹيوٹ نے كيا تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے متحدہ عرب امارات كے روزنامہ "الخليج" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں كا انعقاد كرنے والی كمیٹی كے سربراہ اور قرآن وسنت انسٹیٹيوٹ كے شعبہ نشرواشاعت كے انچارج "وليد المرزوقی" نے ان مقابلوں كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا حفظ اور تجويد قرآن كے ان مقابلوں میں تمام عمر كے معذور افراد نے شركت كی۔
ياد رہے كہ ان مقابلوں میں نماياں كاركردگی دكھانے والے افراد كو ۱۷ دسمبر ۲۰۰۹ء كو ايك باوقار تقريب میں انعامات سے نوازا گيا۔
510073

نظرات بینندگان
captcha