ماہ محرم الحرام پيغمبر اسلام(ص) سے تجديد بيعت كا مہينہ ہے:آيت اللہ قبلان

IQNA

ماہ محرم الحرام پيغمبر اسلام(ص) سے تجديد بيعت كا مہينہ ہے:آيت اللہ قبلان

12:38 - December 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1863627
ثقافت وآرٹ گروپ: شيعہ مجلس اعلی لبنان كےنائب صدر آيت اللہ قبلان نے محرم الحرام كی مناسبت سے اپنے پيغام میں مسلمانوں كو اتحاد ووحدت كی تاكيد كی انہوں نے كہا كہ محرم الحرام پيغمبر اسلام(ص) سے تجديد بيعت كا مہينہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ عبدالامير قبلان نے محرم الحرام كی مناسبت سے اپنے پيغام میں كہا محرم قربانی، شہادت، صداقت اور ثابت قدمی كا مہينہ ہے امام حسين علیہ السلام نے اس مہينے میں اپنے نانا رسول خدا(ص) كی شريعت كو خرافات اور بدعتوں سے نجات دی ہے۔
آيت اللہ قبلان نے كہا محرم الحرام وحدت اور اخوت كا مہينہ ہے اور اس مہينے كے آغاز میں ہم پيغمبر اسلام(ص) سے تجديد بيعت كرتے ہیں۔
انہوںنے كہا كہ حضرت عيسی (ع) اور پيغمبر اسلام(ص) دونوں كا مقصد لوگوں كو نيكی اور بھلائی كی طرف دينا تھا۔
آيت اللہ قبلان نے كہا كہ ہم محرم الحرام كے آغاز میں مسلمانوں اور عيسائيوں كو اتحاد و وحدت كی دعوت ديتے ہیں۔
511445

نظرات بینندگان
captcha